ذائقوں کا ملاپ
ہم نے مصالحوں کی کمپنی کے طور پر سن 1970میں ان مصنوعات کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیاجو صحت مند زندگی کے لئے صاف ستھرے اور صحت بخش کھانوں کے لئے ایک مثال تھیں۔ اور اس وقت سے ہم نے یہ عزم کیا کہ صاف ستھرے کھانے پکانے، باورچی خانوں میں وقت بچانے اور اچھی صحت کو پروان چڑھانے میں مددگار رہیں گے۔ اور روزانہ کی بنیاد پر ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنی برادریوں کی ترقی کے لئے کوشش کریں اور اپنے ارد گرد لوگوں کے طرز ِ زندگی کو بہتر بنانے کی کاوشیں کریں۔
50سال کی تکمیل اور جاری سفر
ہم متاثر کن نئی روایات کا 50سالہ جشن منا رہے ہیں اور کھانوں کی نت نئی مصنوعات کے ذریعے گھرانوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔روایات انسانوں کو ملاتی ہیں اور ان میں زندگی کی رمق جگاتی ہیں اور ہم نیشنل فوڈز میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو خراج ِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
سن 1970میں اپنے قیام کے ساتھ ہی ہم کثیر الاقسام غذائی اشیاء بنانے والی کمپنی میں تبدیل ہو گئے جو 13اقسام کی 250مختلف اشیاء تیار کرتی ہے۔ ہم ISO 9001، ISO 18001، ISO 22000اور HACCPاسناد کے حامل ہیں جس میں SAPبزنس ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں تاکہ ہمارے صارفین کو ہم پر اعتماد رہے کہ وہ ہمارے ذریعے بہترین معیاری مصنوعات حاصل کر رہے ہیں۔
ہمارے باورچی خانوں (کچن)میں ٹیکنالوجی کی آمد یا عالمگیریت اور ہجرتوں کے نتیجے میں کھانوں کی بدلتی ہوئی عادتوں کے ساتھ ہم نے بھی کوکنگ اور شاپنگ کے تجربات میں جدت پیدا کی ہے جس میں صحت ِ عامہ، صفائی، غذا، فضول مواد، انتخاب اور استعمال کے جدید رویو ّ ں کو اپنایا ہے۔
نیشنل فوڈز میں ہم با آسانی پکائی جانے والی نت نئی غذائی مصنوعات تیار کرکے ان تبدیلیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین اور برادریوں کے دلوں کو گرما دیتی ہیں۔ ہماری مصنوعات جدید طرز ِ زندگی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ہمارے دلوں میں موجود روایتی ذائقوں اور اقدار کو بھی پیش ِ نظر رکھتی ہیں۔
پانچ دہائیوں پر محیط اپنی تاریخ کے ساتھ نیشنل فوڈز معاشی مشکلات / ذہنی دباؤ، جنگوں، عالمگیریت، صارفین کے بدلتے ہوئے طرز ِ زندگی ٹیکنالوجی کی جدت طرازیوں جیسی مشکلات سے گزرااور اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات پوری کرتا رہا، اور ہم نے یہ سب کچھ کس طرح انجام دیا؟ اپنی آسانی سے تیار ہوجانے والی مصنوعات کے ذریعے جو صارفین کی ضروریات کے مطابق تیار کی گئیں جو ان کی زندگی کو گرمائیں اور ان کا طرزِ زندگی بہتر بنائیں۔
کمال کا ذائقہ
ہم پاکستان کی سرکردہ غذائی کمپنی (فوڈ کمپنی)ہیں جس کی مصنوعات بیرون ِ ملک اور مختلف درجات میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ہماری مصنوعات باسہولت باآسانی تیار کئے جانے کے مقصد سے بنائی گئی ہیں جو آج کے طرز زندگی کے عین مطابق ہیں، ہماری اقدار اور روایتی ذائقوں کو برقراررکھتی ہیں جو ہمارے دلوں سے قریب ہیں۔
جدید گھرانوں کے لئے
ہم اپنے صارفین کی زندگی اور جینے کے انداز کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ ہم کس طرح کرتے ہیں؟ آسانی سے بنائی جانے والی اور آسانی سے استعمال کی جانے والی مصنوعات تیار کرکے جوہمارے صارف کی صحت اور تندرستی میں اضافہ کرتی ہیں۔ہماری مصنوعات کے لئے ہمارے صارفین کی پسندیدگی سال بہ سال ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر مائل کرتی ہے۔قوم کی صحت کے لئے ہمارا عہد جدید گھرانوں کی خدمت کے لئے ہمیں نئی نئی ترکیبوں پر تجربہ کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔