فیملی فرینڈلی حکمت ِ عملی کے لئے تسلیم شدہ
سن 1970میں قائم شدہ نیشنل فوڈز مقامی اور بین الاقوامی صارفین کی ایک بڑی تعداد کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ ہمارے صارفین میں زیادہ تر خواتین اور نوجوان طبقہ شامل ہے۔ برانڈ کو اپنے صارفین کے ذہنوں میں مسلسل زندہ رکھنے کے لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری مارکیٹ کے صارفین کی مختلف اقسام، ہماری افرادی قوت، انتظامیہ اور ہمارے کام میں ظاہر ہونا چاہیئے ہیں۔ 1990s میں ہم نے ایک سفر کا آغاز کیا جس میں ہم نے خواتین کو زیادہ ملازمتیں فراہم کیں اور اپنے آپ کو ایک ایسی کمپنی کی صورت میں پیش کیا جو خواتین کی فکر کرتی ہے اور گھریلو خریداری کے سلسلے میں خواتین کے فیصلوں کی اہمیت اور گھر داری کے معاملات میں ان کے اثرورسوخ کو سمجھتی ہے۔