Search Results (0)

Pages & Stories

ذمہ دارانہ کاروباری معمولات

ہم تمام تر ذمہ داری کے ساتھ اپنے کاروبار اور
برادری کے تحفظ کا خیال رکھتے ہیں۔
ہمارے اثرات

سپلائیرکی تقر ّری

ہم دونوں فریقین میں مطابقت کو یقینی بناتے ہیں

ہر سپلائیر جو ہمارے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے اسے نیشنل فوڈز کے کاروباری اصولوں اور ضابطہ اخلاق کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے سخت مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔ ہماری ٹیمیں ہر سپلائیر کا تجزیہ کرنے کے بعد اس کا انتخاب کرتی ہیں جس میں ان کے اپنے کاروبار ی ضابطے،ان کی ساکھ، بروقت کام انجام دینے کی صلاحیت اور ان کے ماضی کے ریکارڈ کا تجزیہ کرنے اور یہ جاننے کے بعد کہ آیا وہ نیشنل فوڈز کی قدر افزائی کریں گے، انہیں اپنے ساتھ شامل کیا جاتا ہے۔ ہمارے کاروبار کی قدر افزائی کے تجزیئے کے علاوہ ہم اخلاقیات کے اصولوں پر کام کرنے پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جبری مشقت اور بچوں سے مزدوری نہ کروائی جائے۔

  • 1 Vendor Form to be filled by Supplier
  • 2 Submission of Form along with Supporting documents
  • 3 Verification and Validation of Documents by NFL
  • 4 Vendor induction request in the system
  • 5 Review and Approval of vendors by Management
  • 6 Vendor Induction Completed

سیڈیکس(SEDEX)سے سند یافتہ

ہم ذمہ دارانہ سلسلہ رسد پر یقین رکھتے ہیں


ہم اپنے کاروبار میں ذمہ دارانہ سلسلہ رسد کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے پورٹ قاسم اور نوری آباد پلانٹس سپلائیر ایتھیکل ڈیٹا ایکسچینج (SEDEX)کے رکن ہیں۔ سیڈیکس رکنیت کا ایک عالمی ادارہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنی پڑتال (آڈٹ)کے نتائج 180ممالک کے ہزاروں ارکان کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو 35صنعتی شعبوں پر محیط ہیں۔

متعلقہ اخلاقی معیار کی ضرورت کے مطابق آڈٹ کے نتائج سیڈیکس کے تمام اراکین سمجھ سکتے ہیں اور انہیں شیئر کرسکتے ہیں، لہٰذا سپلائیر کے سیڈیکس آڈٹ کو تسلیم کرنے سے کئی دوہرے آڈٹس سے بچا جا سکتا ہے۔یہ رکنیت یورپ کے صارفین کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھولتی ہے، ممکنہ خریداروں کو متوجّہ کرتی ہے اور کاروباری اداروں کی مسابقت کو فروغ دیتی ہے۔ یہ کام کے مقام پر خطرے والے عوامل کو کم کرتی ہے اور کام کے ماحول میں ملازمین کی صحت اور حفاظت کے مکمل تحفظ کی ضامن ہے۔ اس کی بدولت حادثات اور نقصانات سے بچاؤ کے سلسلے میں کم لاگت والی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو فروغ حاصل ہوتا ہے، خطرات کم ہوتے ہے اور حفاظتی نوعیت کے خطرات کے واقعات کے رونما ہونے کے امکانات گھٹتے ہیں۔

یہ رکنیت فراہمی کے سلسلے (سپلائی چین) کے اعلیٰ درجے کو یقینی بنانے میں ایک سنگ ِ میل ہے جو نیشنل فوڈزلمیٹڈ کی نمائندگی کرتی ہے۔

تعمیل اور دیانت داری

ہم نے اپنے آپ کو شفافیت اور دیانت داری کے لئے وقف کیا ہے


ہم جن ممالک میں خدمات انجام دیتے ہیں، وہاں کے قابل ِ اطلاق قوانین اور ضابطوں کے مطابق کام کرنے میں، ہماری تعمیل اور دیانت داری پر توجہ ہمارے کام آتی ہے۔ اخلاقیات اور دیانت پر مبنی یہ قوانین ہمیں درست فیصلے کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

ہم اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری ٹیموں، شعبوں اور ہمارے بنیادی ڈھانچے کے مابین شفافیت برقرار رہے تاکہ انتظامیہ ہمارے ملازمین اور ہمارے خارجی شراکت داروں کی آوازیں ہمیشہ سنیں۔

ہمارا ادائیگی کا طریقۂ کار

نیشنل فوڈز اپنے سپلائیرز کو ادائیگی کرنے کے طریقہئ کار پر خصوصی توجہ دیتا ہے تاکہ کارروائی بروقت اور فوری تکمیل پا سکے۔ ہمارے سپلائیرز تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے پروکیور ٹو پے (P2P) کے طریقے پر عمل کرتے ہیں۔

اس کے مراحل اس طرح ہیں:
  • سپلائیر کا رجسٹریشن بطور منظور شدہ فروخت کنندہ
  • پرچیز ریکویزیشن کی تیاری
  • پرچیز آرڈر کا اجرأ
  • انوائس کی وصولی
  • گڈز / سروسز ریسیٹ(جی آر) نوٹ کی تکمیل
  • واجبات کی ادائیگی
سپلائیرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انوائس کے لئے مطلوبہ درج ِ ذیل طریقہ اپنائیں:
  • انوائس پر نیشنل فوڈز لمیٹڈ کا نام درست اور مکمل درج ہو، کسی ملازم کے نام ہو اور این ٹی این / ایس ٹی این نمبر کی حامل ہو
  • انوائس پر انوائس نمبر ہونا لازمی ہے اور پرچیز آرڈر کے مطابق کرنسی اور پیمائشی یونٹس درج ہوں
  • دستاویز انوائس ہونا لازمی ہے یا کوئی قابل ِ قبول متبادل ہو (یاد رکھیئے: پروفورما انوائس، پرچیز آرڈرز، اسٹیٹمنٹ آف اکاؤنٹس، ریمائنڈرز، لیٹرز وغیرہ پر کارروائی نہیں کی جائے گی)۔
  • معاوضوں کی رقم کی وصولی (جیسے کہ ہوائی جہاز کا کرایہ، ہوٹل کے اخراجات وغیرہ) کے لئے انوائس کے ساتھ موزوں دستاویز منسلک ہونا لازمی ہے (مثلاً رسیدیں)
  • انوائس /دستاویز اصل ہو اور پڑھی جا سکتی ہو
  • انوائس پر پرچیزآرڈر کی تاریخ سے پہلے کی تاریخ درج نہ ہو
  • انوائس پر قابل ِ اطلاق ٹیکسز باالترتیب علیحدہ درج ہوں