نیشنل فوڈز نے ہر حوالے سے ہمیشہ انسانی اقدار اور رواداری کو فوقیت دی ہے اور معاشرے میں بچوں کے استحصال کے خلاف ثابت قدمی سے اپنے مقصد کو بالکل واضح رکھا ہے۔
ایک ادارے کی حیثیت سے جوبچوں کے مستقبل اوران کی بہتری کے سلسلے میں گہری فکر رکھتا ہے،نیشنل فوڈز بچوں سے مشقت لینے کی حکمت ِ عملی / چائلڈ لیبر پالیسی (کے خلاف) تمام حصے داران کو بچوں اور نوعمروں کو ملازمت دینے سے منع کرتا ہے کیونکہ کمپنی اپنے یاا پنے کاروباری شراکت داروں کے معمولات میں ان کا استحصال برداشت نہیں کرتی ہے۔
نیشنل فوڈز کے تمام ملازمین اور حصے داران لازمی طور پر بچوں کی مشتبہ مشقت کے معاملے کی اطلاع اپنے شعبوں کے سربراہان یا نیشنل فوڈز پلیٹ فارم کے اعلیٰ عہدیداران کو فوری طور پر دیں اوراس پرآواز بلند کریں۔