Search Results (0)

Pages & Stories

صحت اور غذائیت

ہم اپنے لوگوں اور اپنے صارفین کی صحت کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہمارے اثرات

عوامی آگاہی ۔ آیوڈین ملے نمک کااستعمال

ایک صحت مند جسم اور دماغ کے لئے۔ آئرن ڈیفیشینسی انیمیا (آئی ڈی اے) پاکستان میں غذائیت کی ایک بڑی خرابی ہے، جودنیا بھر کے تقریباً 2بلین لوگوں کے متاثر کر رہی ہے۔ کمپنی کے غذائیت کے اجتماعی فلسفے اور صحت بخش غذا کے سلسلے میں اقدام کے طور پرنیشنل فوڈز نے آیوڈین ملا نمک متعارف کروایا۔ ہم اس شعبے میں فقط برانڈ لیڈر نہیں ہیں بلکہ ایک ذمہ دار معاشرتی کمپنی بھی ہیں، ہم نے کامیابی سے 61.6 فیصدعوام میں اس شعور کو اجاگر کیا کہ آیوڈین کا استعمال اور اس کی ایک خاص مقدار کی سطح کو برقرار رکھنا ایک صحت مند بدن اور ذہن کے لئے ضروری ہے۔

سیلانی امان گھر

ہم بچوں میں اچھی صحت کو فروغ دیتے ہیں اچھی صحت کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے ایس ڈی جی 3کے مطابق عمل کرتے ہوئے ہم نے حفظان صحت کے مطابق تیار شدہ کھانا فراہم کرنے کے لئے سیلانی امان گھر کے ساتھ شراکت داری کی ہے، یہ روزانہ کی بنیاد پر ہے اور بالکل مفت ہے جو کراچی کے مضافات میں واقع معاشی طور پر پسماندہ ترین علاقے خدا کی بستی کے اسکول جانے والے نادار بچوں کے لئے فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ ذہنی و جسمانی نشوونما کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینا ہے۔ ہم عطیہ کے طور پر روزانہ3500کھانوں کی تیاری کے لئے اس پروگرام کی معاونت کر رہے ہیں۔

نیشنل فوڈز نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے منعقد کردہ چوتھے یونیفائیڈ میریتھن کی کفالت کی

ہم زندگیوں کے معیار کو بلند کرنے کے لئے برادریوں کو ابھارتے ہیں ہم برادریوں کو ابھارتے ہیں کہ وہ زندگی کا معیار بڑھائیں۔اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی) کا منعقد کردہ یونیفائیڈ میریتھن سالانہ میریتھن ہے جس میں اندازاً 3000شرکاء رجسٹرڈ ہوتے ہیں جس میں سے 1000شرکاء ذہنی طور پر معذور ہوتے ہیں۔یہ ریس ایس او پی کے لئے عطیات اکٹھا کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کی صحت، شمولیت اور شہرت میں اضافے کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔ معاشرے کی ترقی اور معیار ِزندگی کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کے ایک حصے کے طور پر ہم نے چوتھی یونیفائیڈ میریتھن میں معاونت کی اور اپنے دا سٹیزن فاؤنڈیشن پروگرام ”اڈوپٹ آ اسکول“ سے 30طلباء کو نامزد کیا جنہوں نے میریتھن میں حصہ لیا تھا اور اسپیشل اولمپکس پاکستان کے کھلاڑیوں کے شانہ بہ شانہ تھے۔

صاف پانی صحت مند زندگی

ہم معیار ِ زندگی کو بہتر بنانے میں کوشاں رہتے ہیں۔ اپنے کارکنان اور ان کے کنبوں کے معیار ِ زندگی کوبہتر بنانے کی اہمیت کومد ِ نظر رکھتے ہوئے نیشنل فوڈز نے امن ہیلتھ فاؤنڈیشن سے اشتراک کیا، تاکہ اپنے کارخانے کے مزدوروں، جمعداروں، باورچیوں اور سیکیورٹی کے عملے میں پینے کے صاف پانی کے استعمال کے فوائد کے سلسلے میں آگہی پیدا کی جاسکے، جو ملک بھر میں نیشنل فوڈز کے تمام مراکزمیں موجود ہیں، جن میں سائٹ، پورٹ قاسم اور مریدکے شامل ہیں۔ اس اقدام پر مسلسل عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لئے ہم نے اپنے کارکنان کو یہ سہولت بھی فراہم کی ہے کہ وہ پینے کا صاف پانی اپنے گھروں کو بھی لے جا ئیں۔



مک۔ ملر فٹ بال میچ

کھیلوں کے ذریعے جسمانی نشوونما۔ نیشنل فوڈز کے زیر انتظام ایک بہت بڑا فٹ بال میچ3/ نومبر 2015کو زمزمہ یونائیٹڈ فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جہاں ایک دوستانہ میچ کراچی ککِرز کلب اور نیشنل فوڈز کے مابین کھیلا گیا جس میں مک۔ ملر اور روٹری انٹرنیشنل نے معاونت کی۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کرنے کے لئے نیشنل فوڈز کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسرجناب ابرار حسن کے ساتھ روٹری کے نمائندے جناب ٹموتھی لی اور ان کی اہلیہ بیگم ایمی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔





ہنگامی امداد ۔ سیلاب اور مقامی بے گھر افراد (آئی ڈی پی)کی اعانت

متاثرین کے لئے دست ِ امداد نیشنل فوڈز نے اندرون ِ سندھ اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ میں کھانا اور طبی سامان تقسیم کیا۔ کئی اندرونی شعبوں اور ملازمین نے ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضروری امداد ی سامان تقسیم کیا اور یہ منصوبہ نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کے اشتراک سے تکمیل پایا۔ مزید یہ کہ مقامی بے گھر افراد اور مقامی بے گھر خاندانوں کی پاکستان کے علاقے بنو ّں اور شمالی وزیرستان میں آمد پر ہم نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے ساتھ معاونت کی تاکہ اس ضرورت کی گھڑی میں راشن کی تقسیم، افطار دسترخوان اور عید کے پکوان کے ذریعے ان کی امداد کی جا ئے۔



میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (ایم اے ایل سی) کے ساتھ شراکت داری

ایک مضبوط ترین بدن کے لئے مضبوط ترین مدافعتی نظام۔ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اور یو این ایس ڈی جی 3آف گڈ ہیلتھ کی حمایت کرتے ہوئے ہم نے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (ایم اے ایل سی) کے تعاون سے ان کے زیر علاج مریضوں اور ان کے کنبوں کے لئے غذائی اشیاء فراہم کیں، یہ ایک معروف ادارہ ہے اور پاکستان میں کوڑھ (لیپروسی)کے متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کووِڈ 19کی وباء میں بہت ہی زیادہ حساس وہ لوگ تھے جو پہلے سے ہی ایک مرض میں مبتلا تھے اور ان کا مدافعتی نظام بہت کمزور تھا۔ لہٰذا نیشنل فوڈز نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ غذائی قلت کے کم سے کم کیس ظاہر ہوں اور اس ضمن میں صحت اور غذائیت بخش خوردنی اشیاء کی فراہمی سے قابل ِ قدر تعاون کیا۔