دیکھ بھال اور نگہداشت
ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لئے فنش طریقے کا نفاذ۔ جنسی مساوات کے یو این ایس ڈی جی نمبر 5 پر غور کرتے ہوئے ہم نے اُوبونتو کیئر کے ساتھ تعاون کیا جو فنش ماڈل آف ارلی چائلڈ ہڈ ڈیولپمنٹ (ای سی ڈی) کے لئے ڈے کیئر خدمات فراہم کرنے کے ماہر ہیں۔اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ جذباتی، جسمانی، ذہنی، علمی اور نفسیاتی عناصر کا باہمی ربط کیا ہوتا ہے جو ایک بچے کی شخصیت کی تشکیل میں مددگار ہوتا ہے اور یہ حتمی طور پر جانا کہ ڈے کیئر کو یہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مدد درکار ہے۔ ڈے کیئر نے بہت پڑتال کی اور بچوں کی نشوونما کی تکمیل کے لئے کھلی فضا میں بچوں کے کھیلنے کی جگہ مختص کی لیکن اس تک محدود نہیں رہے۔
کیونکہ نیشنل فوڈز اجتماعی شعبے میں باہمی ربط پر یقین رکھتا ہے لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈے کیئر کو صرف اپنے ملازمین کے لئے محدود نہ رکھا جائے بلکہ مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی اس سے استفادہ کریں۔ اس تشکیل ِ نو کے ذریعے نیشنل فوڈز اپنے اس ہدف سے اور آگے بڑھ گیا کہ وہ کام کرنے کے لئے ایک بہترین ادارہ ہے۔