آگاہی ایڈلٹ لٹریسی پروگرام
برائے تعلیم یافتہ خواتین کارکنان خواتین کی بہتری اور تعلیم پر ہماری خصوصی توجہ کی وجہ سے آگاہی ایڈلٹ لٹریسی پروگرام سن2005میں دا سٹیزن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے متعارف کروایا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد اُن خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے جو یا تو کبھی اسکول نہیں گئیں یا پھر تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ اس کے مضامین میں انگریزی، حساب، اُردو اوربنیادی مالی خواندگی شامل ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے 50,000سے زائد خواتین کو خواندہ بنایا گیا، حال ہی میں ہم نے باہمی اشتراک سے ملک بھر کے 40سے زائد شہروں کی خواتین کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتبّ کرنے کا تقریباً دس سالہ جشن منایا۔