Search Results (0)

Pages & Stories

اچار

روایتوں کا اصل جوہر۔
ہمارے کھانے

اچار

نیشنل اچار کو76فیصد مارکیٹ شیئر حاصل ہونے کی وجہ سے اچار کی مارکیٹ میں برتری حاصل ہے اور پاکستان میں اچار کا پسندیدہ برانڈ ہے۔یہ مختلف ذائقوں میں دستیاب ہے جن میں مشکّل (مکِسڈ)، آم، حیدرآبادی مشکّل (مکِسڈ)، لہسن، مرچ اور دیگر اقسام شامل ہیں۔ نیشنل کے لذیذمصالحے دار اور چٹ پٹے اچار تازہ سبزیوں اور پھلوں، اعلیٰ معیار کے پکانے والے تیل اور ہمارے مخصوص مصالحوں کی آمیزش سے تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ آپ کے روزمرّہ کھانوں کے لئے موزوں ترین لوازمات ہیں جو آپ کے کھانوں میں جان ڈال دیتے ہیں اور آپ کی طلب ختم نہیں ہوتی۔ بہترین معیار کے پکانے کے تیل اومیگا 3اور6 سے تیار کی جانے والی نیشنل مصنوعات حفظان ِ صحت کے سخت اصولوں کے تحت پیک کی جاتی ہیں، جس میں ہر مرحلے پر معیار کا خیال رکھا جاتا ہے جو انٹرنیشنل اور جی ایم پی کی کسوٹی کے مطابق ہوتا ہے۔ اچار کے یہ ذائقے مختلف سائز کی پیکنگ میں دستیاب ہیں جن میں پلاسٹک کی برنیاں (جار) ؍ پیکٹس (400گرام اور1کلوگرام)، تھیلے (500گرام اور1کلوگرام)، پیٹ برنیاں (750گرام)، شیشے کی بوتلیں اور کیسہ(ساشے) شامل ہیں۔ نئی پیٹ برنیاں (جار) حال ہی میں متعارف کروائی گئی ہیں جن کی پیکنگ استعمال کے لحاظ سے با سہولت ہے جس کی وجہ سے صارف اسے باآسانی نکال لیتے ہیں اور بنا کسی دشواری کے اپنے پسندیدہ اچار کا مزہ لیتے ہیں۔ مزید یہ کہ ان برنیوں میں پنّی کی سیل موجود ہوتی ہے جو تازگی کو برقرار رکھتی ہے۔ حال ہی میں نیشنل فوڈز نے’’پسا ہوا اچار‘‘ متعارف کروایا ہے جو اس زمرے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیشکش ہے جس میں باریکی سے کٹی ہوئی اور پسی ہوئی سبزیوں اور خوش ذائقہ مصالحوں کی آمیزش کا توازن قائم رکھا گیا ہے۔صارفین کی مزید سہولت کے لئے یہ نئی پیٹ برنیوں (جار) میں دستیاب ہے۔

ہماری مصنوعات

  • Mixed Pickle
  • Mango Pickle
  • Crushed Pickle
  • Hyderabadi Mixed Pickle