Search Results (0)

Pages & Stories

چٹنیاں، سوسز اور پیسٹ

ذائقے سے لبریز۔
ہمارے کھانے

چٹنیاں

ہمارے پاس ترش او رمزیدار چٹنیوں کا زبردست انتخاب موجود ہے جن کا ذائقہ آپ کے کھانوں کو اور بھی لذیذ بنادیتا ہے۔ ہماری چٹنیاں مزہ، حیرت اور سحر انگیزی کا مرکّب ہیں جو آپ کے اندرایک نئی روح پھونک دیتی ہیں اور آپ کے اندر پاکستان کا احساس جگا دیتی ہیں۔

  • Coriander Chutney
  • Plum Chutney
  • Mango Chutney
  • fresh mint-chutney
  • Tamarnd Chutney

سوسز

ہمارے سوسز لذ ّت سے بھرپور ہیں۔ ان کی تیاری کا صرف ایک ہی مقصد ہے، اچھے کھانے کو بہترین اور بہترین کھانے کو غیر معمولی بنانا۔ ہم سوسز کا متفرق انتخاب پیش کرتے ہیں جوآپ کے منہ کے ذائقے کی تسکین کا باعث بنتا ہے جسے اپنے کھانوں میں پاکستانی انداز کا اضافہ پسند آتا ہے۔ بس آگے بڑھیئے۔ چاٹیئے۔چکھیئے۔ مزہ لیجئے۔

  • Red Chilli Souce
  • Green Chilli Souce
  • Imli Souce
  • Imli Souce

چائنیز سوسز

نیشنل چائنیز سوسز بالکل ویسے ہی ہیں جیسا کہ آپ مکمل منفرد چائنیز ذائقے کا مزہ لینا چاہتے ہیں۔ چاہے آپ مکمل و منفرد چائنیز کھانا تیار کرنے کے لئے صحیح اجزأ تلاش کرتے ہوں یا اپنے پسندیدہ کھانوں کو اور بھی زیادہ لذیذ بناناچاہتے ہوں، ہمارے سویا سوس اور چلی سوس کو حال ہی میں اور بھی بہتر بنا دیا گیا ہے جن میں بہترین معیاری اجزأ اور ان کی صحیح آمیزش نے سوسز کے مزے کو اور بھی بڑھا دیا ہے اور انہیں بہترین ذائقہ دیا ہے۔ نیشنل چائنیز سوسز 300ملی لیٹر اور 800ملی لیٹر کی پیکنگ میں دستیاب ہیں۔ تینوں کا پیک (ٹرایو پیک) جو سویا سوس، سرکہ اور چلی سوس پر مشتمل ہے، 360 ملی لیٹر اور900ملی لیٹر کے پیک میں دستیاب ہے اور صارفین کو چائنیز کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک مکمل ملاپ پیش کرتا ہے۔

  • Chilli Sause
  • Soy Sause
  • White Vinegar

ادرک لہسن کا آمیزہ (ادرک لہسن کا پیسٹ)

تمام لذ ّت بخش کھانوں کی ابتدأ ایک اچھے طریقے سے ہوتی ہے اور ہمارے ادرک لہسن پیسٹ اس سے باہر نہیں ہیں۔ ہمارے ادرک لہسن کے پیسٹ سحر انگیز چمچے بھی کہلاتے ہیں۔ روز مر ّہ کے مزیدار کھانے پکانے کے لئے یہ آسانی اور سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ اقسام آپ کے باورچی خانے کے خفیہ راز ہیں جو کھانوں میں خالص جادوئی لذت پیدا کردیتے ہیں۔

  • Ginger Paste
  • Ginger Garlic Paste
  • Garlic Paste