جناب احسان اے۔ ملک
ڈائریکٹر
Candidate Profiles
جناب احسان اے۔ ملک اس وقت پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یکم / ستمبر 2006سے 31/ اکتوبر2014تک جناب ملک یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اور یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے۔ قبل از یں آپ یونی لیور سری لنکا لمیٹڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر تھے۔ ان کی سابقہ بین الاقوامی تقرریوں میں مصر، لبنان، اردن، شام اور سوڈان یونی لیور کے علاقائی کاروبار (ریجنل بزنس)شامل ہیں، اس کے علاوہ برطانیہ میں یونی لیور کے ہیڈ آفس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان سے پہلے یونی لیور پاکستان میں سینیئر تجارتی اور مالیاتی عہدوں پر فائز رہے۔ آپ ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ اور آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔
جناب ملک انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے فیلو، اور وارٹن اور ہارورڈ بزنس اسکولز کے ایلمنائی بھی ہیں۔