Search Results (0)

Pages & Stories

...

انجینئر عدنان عبدالوہاب خان

انڈیپنڈینٹ ڈائریکٹر

Candidate Profiles

جناب عدنان عبدالوہاب خان نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرنگ میں گریجویشن کیا اور اس کے بعد کومسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنا لوجی لاہورسے ایم بی اے (خصوصاً ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ میں) مکمل کیا۔

آپ پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی)، انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی)، پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ (پی ایم آئی) امریکہ کی رکنیت کے حامل ہیں اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (پی آئی سی جی) میں بحیثیت انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر رجسٹرڈ ہیں۔ آپ نے پروکون کنسلٹنٹس میں بحیثیت چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اور زومنیٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ میں بحیثیت بانی اورچیف ایگزیکیٹیو آفیسرخدمات انجام دی ہیں۔ اس سے پہلے آپ ایریکسن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ میں بحیثیت ریجنل منیجر اور ہواوے ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ میں بحیثیت پروجیکٹ منیجر کام کر چکے ہیں۔ آپ سائبر گیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر اور جعفر برادرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے لئے سیلز انجینئر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ آپ کے کے ٹی پاکستان اور تھری ڈی لائف اسٹائل کے بورڈ کے مقام پر بھی فائز ہیں۔

جناب عدنان پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ (پی ایم آئی) امریکہ سے پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل (پی ایم پی) میں بھی سند یافتہ ہیں جس کے ساتھ ان کو اسٹریٹیجک مینجمنٹ، بزنس ڈیولپمنٹ، پروجیکٹ مینجمنٹ، مارکیٹنگ انالیسز، فیزیبیلیٹی اسٹڈیز، بزنس اینڈ مارکیٹنگ پلانز، پروکیورمنٹ اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ، سب کونٹریکٹ مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا اکیس سالہ وسیع تجربہ ہے۔