Search Results (0)

Pages & Stories

جنسی مساوات

ہم توازن برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔
ہمارے اثرات

دیکھ بھال اور نگہداشت

ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لئے فنش طریقے کا نفاذ۔ جنسی مساوات کے یو این ایس ڈی جی نمبر 5 پر غور کرتے ہوئے ہم نے اُوبونتو کیئر کے ساتھ تعاون کیا جو فنش ماڈل آف ارلی چائلڈ ہڈ ڈیولپمنٹ (ای سی ڈی) کے لئے ڈے کیئر خدمات فراہم کرنے کے ماہر ہیں۔اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ جذباتی، جسمانی، ذہنی، علمی اور نفسیاتی عناصر کا باہمی ربط کیا ہوتا ہے جو ایک بچے کی شخصیت کی تشکیل میں مددگار ہوتا ہے اور یہ حتمی طور پر جانا کہ ڈے کیئر کو یہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مدد درکار ہے۔ ڈے کیئر نے بہت پڑتال کی اور بچوں کی نشوونما کی تکمیل کے لئے کھلی فضا میں بچوں کے کھیلنے کی جگہ مختص کی لیکن اس تک محدود نہیں رہے۔

کیونکہ نیشنل فوڈز اجتماعی شعبے میں باہمی ربط پر یقین رکھتا ہے لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈے کیئر کو صرف اپنے ملازمین کے لئے محدود نہ رکھا جائے بلکہ مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین بھی اس سے استفادہ کریں۔ اس تشکیل ِ نو کے ذریعے نیشنل فوڈز اپنے اس ہدف سے اور آگے بڑھ گیا کہ وہ کام کرنے کے لئے ایک بہترین ادارہ ہے۔

ہم قدم مینٹر شپ پروگرام

بندشوں کو توڑنے کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی جداگانہ جنس اور معاشرتی ترقی کے لئے اپنے نظام العمل کے تحت کام کرتے ہوئے ہم قدم خواتین کی سرپرستی کے سلسلے میں ہمارا پہلا پروگرام پیش کیا گیا جس کا مقصد تھا جنسی مساوات کو فروغ دینا، ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانااور ایک ایسا ماحول مرتب کرنا جو ملازمین کی افزائش میں مددگار ہو۔ خواتین ملازمین کو ایک ایسا مرکز فراہم کر نے، جس میں وہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی خواتین ارکان سے باہمی ربط رکھ سکیں، کے اقدام کا مقصد خواتین کو ان کی ضروریات اور ان کے حقوق کے بارے میں نہ صرف آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ ان میں خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتیں پید اکرنا بھی شامل ہے۔




خواتین کو بااختیار بنانے کے اصول

یو این ویمن ایمپاور منٹ پرنسپلز کا دستخط کنندہ بننا ویمن ایمپاور منٹ پرنسپلزکے لئے دستخط کرکے نیشنل فوڈز، یو این ویمن کا شریک کار بن گیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم ان کے دستخط کنندگان کی اس عالمی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو دنیا بھر کے 2000سے زائدجسیم اداروں پر مشتمل ہے۔

یو این ویمن اور یو این گلوبل کومپیکٹ آفس کے اس اشتراک میں شمولیت کے اقدام سے ہمیں ڈبلیو ای پی نمبر 7میں سے ڈبلیو ای پی نمبر2منتخب کیا گیا ہے جو اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ کام پر آنے والے تمام خواتین و حضرات کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھاجائے ۔۔ انسانی حقوق اور غیر متعصبانہ رویو ّں کا احترام کیا جائے اور ان کی معاونت کی جائے۔ لہٰذا کمپنی اب اپنے اس عہد کو مزید پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے کہ مساوی مواقع فراہم کئے جائیں اور متفرق صلاحیتوں کو باہم کیا جائے، کمپنی اس پر عمل پیرا ہے اور یو این ویمن سے راہنمائی بھی حاصل کر رہی ہے۔



یونیسیف UNICEF

یونیسیف سے خصوصی منظوری حاصل کررہاہے ارلی چائلڈ ہڈ ڈیولپمنٹ (ای سی ڈی) پر نیشنل ڈائیلاگ کے لئے یونیسیف(یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ) نے نیشنل فوڈز کو مدعو کیا ہے،جو یونائیٹڈ نیشنز سسٹین ایبل گولز (یو این ایس جی ڈی نمبر 4)جو معیاری تعلیم (کوالٹی ایجوکیشن) ہے،کا ایک حصہ ہے۔ نیشنل فوڈز لمیٹڈ کی فیملی فرینڈلی پالیسیز کو اجلاس میں پیش کیا گیا کہ ہمارے ملازمین کے لئے محفوظ، صحت مند، اور مستحکم ماحول میں کام کرنے کی جگہ ہے،اور جنہیں یونیسیف کے نمائندوں نے بے حد سراہا کہ یہ غیر معمولی کامیابی ہے۔ اس غیر معمولی کامیابی نے یونیسیف کے لئے نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے ساتھ کام کر نے کے لئے بنیاد ڈال دی ہے کہ وہ مستقبل کے لئے پرووینشل ای سی ڈی پالیسی کے لئے لائحہئ عمل تیار کرے۔