Search Results (0)

Pages & Stories

...

جناب عبدالمجید

چیئرمین

Candidate Profiles

جناب عبدالمجید نیشنل فوڈز لمیٹڈکے اور ایسوسی ایٹڈٹیکنالوجی کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے شریک بانی، ڈائریکٹر اور چیئرمین ہیں۔

ایک کلیدی رہنما کی حیثیت سے جناب عبدالمجید کے تجربات ابتداء سے ہی متفر ّق رہے ہیں جس کی بدولت کمپنی کی ثقافت میں گہرائی اور بصیرت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایف سی کالج (ایک چارٹرڈ یونیورسٹی)، لاہور سے طبیعیات اور ریاضی میں گریجویشن کے بعدانہیں برٹش کونسل نے ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں اعلیٰ تعلیم کے لئے منتخب کیا۔ بعد از آں جناب عبدالمجید نے سن 1959 میں مانچسٹر یونیورسٹی سے ٹیکنالوجی میں اپنا بی ایس سی (آنرز) بھی مکمل کیا۔

آج پاکستان کی صف ِ اوّل کی فوڈ کمپنی، نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ جناب عبدالمجید نظریۂ پاکستان ٹرسٹ، سندھ اور ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی، بحیثیت باالترتیب چیئرمین اور چانسلر سربراہی کر رہے ہیں۔ آپ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، فیصل آباد کے گورنرز کے بورڈ کے رکن بھی ہیں اور ماضی میں فیڈرل ٹیکسٹائل بورڈ اور حکومت پاکستان کے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مزید بر آں آپ ایف سی کالج، لاہورکے وائس پریزیڈنٹ ایلمنائی ایسوسی ایشن ہیں، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اور سوسائٹی فور دا پروموشن آف اریبک، کراچی کے سابقہ بورڈ ممبر ہیں۔

مسلسل جدت میں گہری دلچسپی کے ساتھ جناب عبدالمجیدنیشنل فوڈز لمیٹڈ میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم کے سربراہ کے طور پر بھی اہم کردار رکھتے ہیں۔ آپ مختلف سماجی شعبوں میں اپنی مصروفیت کے علاوہ روٹری ڈسٹرکٹ 3270کے فعال رکن رہ کراپنی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے خواندگی کا پروگرام (لٹریسی پروگرام) متعارف کروایا اور 10سال تک لٹریسی پروگرام کے ڈسٹرکٹ چیئرمین رہے۔

آپ آرٹس کونسل، کراچی کے تا حیات رکن ہیں اورورلڈ فیوچر سوسائٹی، باتھسڈا، یو ایس اے کے پیشہ ور رکن ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انٹرنیشنل جیو سنتھیٹک سوسائٹی، یو ایس اے کے رکن بھی ہیں۔ حال ہی میں جناب عبدالمجید کوٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے چانسلر کی حیثیت سے تیسری مرتبہ منتخب کیا گیا ہے۔