حفاظتی تربیت
اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے پڑتال اور توازن
نیشنل فوڈز میں ”صحت، حفاظت اور ماحول“ کے لوگ عملے کے لئے سخت تربیتی اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔ہماری تربیتی نشست بنیادی طور پرکمرہ جماعت (کلاس روم) یا فرش پر رکھی جاتی ہے، یہ تربیت انتظامی عملے اور غیر انتظامی عملے، دونوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس سال ہم نے حفاظتی تربیت کے ضمن میں 2000 سے زائد تربیتی گھنٹے مکمل کر لئے۔ہماری خطرات کی نشاندہی کرنے کی حکمت ِ عملی کے نتیجے میں تمام فیکٹریوں میں مجموعی طور پر5928 خطرات کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی جس کی وجہ سے کئی معمولی اور بڑے درجے کے واقعات کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوئی۔کیونکہ ہم فقط ذاتی حفاظتی سامان پر انحصار کرنے کے بجائے انجینئرنگ کنٹرولز پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا ہماری بنیادی توجہ خطرات کو ختم کرنے،کم کرنے اورعلیحدہ کرنے پر رہتی ہے اور نگرانوں کی فراہمی، باہمی طور پر لاک ہو جانے والے آلات، اور محفوظ طریقے سے آلات کی تبدیلی کے ذریعے ان پر قابو پایا جاتا ہے۔
صحت اور حفاظت پر انٹر نیشنل مینجمنٹ سسٹم اسٹینڈرڈ ۔ آئی ایس او 45001:2018 سرٹیفکیشن