ہمارے بانیوں کا فلسفہ
- ایک قابل ِ اعتماد برانڈ کے ذریعے نیشنل فوڈز کو پاکستان اور بیرون ِ ملک اپنے آپ کو منوانا ہوگا۔
- نیشنل فوڈز کو صارف کی ضروریات پر توجہ رکھنا ہو گی اور انہیں بین الاقوامی اور مقامی پیمانوں کے مطابق معیاری مصنوعات فراہم کرنا ہوں گی۔
- ہم جتنے برانڈز تیار کرتے ہیں، ہمیں ان میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔
- صحت اور غذائیت کو فروغ دینے کے لئے ہماری تحقیق کو مسلسل نئی اور اچھی طرح تحقیق شدہ نت نئی مصنوعات تیار کرنا ہوں گی۔
- ہمیں اپنے آپ کو اچھاشہری ثابت کرنا ہوگا، بہتری کے لئے فلاحی کاموں میں حصہ لینا ہو گااور لوگوں، کرہئ ارض اور مفادات پر توجہ دینا ہو گی۔
- پاکستان کی معیشت کی مثبت انداز میں معاونت کرنے والے منصوبوں کی نشاندہی کرکے ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
- ذکائر لازمی طور پر بڑھائے جائیں، نئے کارخانے لگائے جائیں، اچھامنافع کمایا جائے اور ہمارے حصص یافتگان کو اچھا منافع ادا کیا جائے۔
- ہمیں اپنے دفاتر اور کارخانوں میں ایسا ماحول تخلیق کرنا چاہیئے جہاں صلاحیتیں پروان چڑھیں اور لوگوں کو اپنے شعبوں میں ترقی کے تمام مواقع میسر ہوں۔
- اللہ تعالیٰ کی مدد سے آنے والے وقتوں میں کمپنی اپنے اہداف حاصل کرسکتی ہے۔