Search Results (0)

Pages & Stories

کاروباری طرز عمل کا ضابطہ

ہر شعبے میں فضیلت کا حصول۔

ہم کاروبار اس طرح کرتے ہیں

ہم کاروبار کے سلسلے میں مضبوط اخلاقی اور اصولی معیار ات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم روزانہ اپنے تمام شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے لئے باہمی طور پر کام کرتے ہیں تاکہ اپنے تمام اندرونی و بیرونی حصص یافتگان کو زیادہ اقدار فراہم کر سکیں۔اس کے علاوہ ہر وہ آدمی یا گروہ جو ہمارے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ کرتا ہے وہ تمام دیئے گئے رہنما خطوط کو ماننے کا پابند ہوتا ہے۔

  1. غلط ذرائع

    کمپنی کے نام پر کسی بھی قسم کی رشوت، غلط آمدنی کا استعمال یا کسی بھی قسم کی نقد رقم کی ادائیگی / بزنس حاصل کرنے کے لئے، متعلقہ یا ذاتی مفادات کے لئے قطعی ممنوع ہیں۔ اسی طرح قیمتی کاروباری تحائف /تفریحات کا حصول بھی سخت ممنوع ہیں اور ان کے نتائج بہت سنجیدہ ہوں گے۔

  2. احترام اور دیانت

    ہم اپنے لوگوں اور شریک افراد کااحترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس لئے ایسا ماحول پیدا کرنے کے لئے کام کرتے ہیں جہاں کسی بھی قسم کے امتیاز، ہراسانی اور تعصب کی مستقل حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ اپنے ذاتی مفاد کے حصول کے لئے خلاف ِ قانون کسی کے ساتھ ناجائز کرنا یا ناجائز کرنے کی ترغیب دینا امتیاز کہلاتا ہے۔ جبکہ ہراساں کرنا ایک نا پسندیدہ فعل ہے جو نسل، رنگ، مذہب، جنس، قومیت، عمر، معذوری یا جینیاتی معلومات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ہم ایسے کسی بھی جارحانہ عمل کے خلاف سخت اورضروری کارروائی کرتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ ہر فرد دوسرے فرد کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔

  3. مفادات کا تصادم

    ہم کمپنی کے کاروباری مفادات سے متصادم ہونے والے اقدامات کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔ اس میں درج ِ ذیل اور اس کے علاوہ شامل ہو سکتے ہیں:
    • مد ِ مقابل کی معاونت کرنا یا مد ِ مقابل کمپنی کے صارف، فراہم کنندہ، یا تقسیم کنندہ سے ملکیتی مفادات رکھنا۔
    • کمپنی کے نام پر ذاتی مفادات حاصل کرنا۔

  4. رازداری

    ہم کمپنی کے کاروباری امور سے متعلق معلومات کو راز رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کمپنی اپنے ملازمین سے توقع رکھتی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں تجارتی حساس معلومات کو ماسوائے ان لوگوں کے جنہیں اس کا اختیار حاصل ہو، کسی دیگر فرد پر ظاہر یا افشأ نہیں کریں گے۔ مزید یہ کہ وہ ایسی معلومات کے اظہار سے دوسرے لوگوں کو روکنے کی بھی بھرپور کوشش کریں گے۔ نیشنل فوڈز لمیٹڈ کے ساتھ رابطے منقطع ہونے کے بعد بھی رازداری کی شرط قائم رہے گی جس کا اطلاق دانشورانہ املاک پر بھی مساوی طور پر ہو گا۔

  5. سرکاری تعمیل

    ہم مروّ جہ نفاذ سے قطع َ نظر تمام سرکاری اور انضباطی اداروں کو مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

  6. طریقۂ کار

    ہم اکاؤنٹنگ کے تسلیم شدہ اصول اور طریقہئ کار کی تعمیل پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ بشمول لیکن لا محدود:

    شفافیت

    ہم کمپنی یا کسی بھی دیگر فردکے مفادات کے حصول کے لئے کسی بھی غیر قانونی اقدام کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔حصص یافتگان اور / یا آڈیٹرز کوفراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور شفاف ہونا لازمی ہیں۔

    انکشاف

    تمام لین دین مکمل طور پر ظاہر رکھی جائیں گی اور مذکورہ مقاصد کے لئے استعمال کی جائیں گی۔

  7. صحت، حفاظت اور برادری کی ذمہ داری

    ہم ماحولیات اور برادری کی صحت، حفاظت اور ذمہ داری کے مکمل طور پر پابند ہیں۔ مجموعی طور پر برادری اور قوم کی ذمہ داری کا احساس ہماری کمپنی کی سرگرمیوں میں نظر آنا لازمی ہیں۔ ہم ان طریقوں کو اپناتے ہیں جو محفوظ، صحت بخش اور ماحول دوست ہوں اور مستحکم اور ماحول دوست اسباب کو بھی فروغ دیتے ہیں۔