تعلیم و ترقی
ملازمین کی اہلیت کی افزائش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نیشنل فوڈز نے نیشنلز ہاؤس آف لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (NHOLD) قائم کیا ہے، جو سیکھنے و ترقی کرنے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے متعلق ملازمین کے تمام مشاغل کے لئے ایک جامع شعبہ ہے۔
ہم مسلسل سیکھنے اور ترقی کے ذریعے اپنے لوگوں کو باکمال بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ تعلیم و ترقی کے ابھرتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے NHOLD اپنے ملازمین کو سیکھنے کے ایک منظم طریقہ کار کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
دوران ِ ملازمت سماجی اور باہمی تعلیم، سرپرست اساتذہ اور باضابطہ نشستوں کے ساتھ ہمارے ملازمین اپنی تعلیم اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہیں یہاں ایک ای۔ لرننگ کی جامع سہولت بھی حاصل ہے جو عام اور فعال، دونوں طرح کی مہارت حاصل کرنے میں معاون ہے۔