Facebook LinkedIn Made Easy

جائزہ

نیشنل فوڈز نے دنیا بھر میں کھانوں میں ذائقہ اور معیار فراہم کر کے اپنے لاکھوں صارفین کے دل جیت لیئے ہیں۔ عالمی طور پر پانچ براعظموں میں چالیس سے زیادہ ممالک میں کمپنی کامیابی سے اپنے قدم جما چکی ہے۔ نیشنل فوڈزمستقل پھیلا رہی ہے خوشیاں مزیدار ذائقوں کے ذریعے، اسے طرح یہ دوبارہ ملا رہی ہے انکے دیرینہ پاکستانی ورثے سے

عالمی موجودگی

اپنے ماتحت اداروں یو اے ای(نیشنل فوڈز ڈی ایم سی سی)، یو کے (نیشنل فوڈز پاکستان (یوکے) لمیٹیڈ) اور کینیڈا (نیشنل ایپیکیو انکارپوریٹڈ۔) کے ساتھ۔ نیشنل فوڈز ایک کثیر القومی ادارہ ہے، مرکزی مارکیٹوں میں مارکیٹ کی ترقی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے علاقائی نمائندے موجود ہوتے ہیں۔

ہمارے تقسیم کاروں کی تفصیلات دیکھنے کیلئےبرائے مہربانی نمایاں جگہ کوکلک کریں۔

Global Regional Locations - National Foods

بہترین خوردہ فروشی

نیشنل مصنوعات پوری دنیا میں تمام بڑے اسٹورز پہ دستیاب ہیں۔ اب ایسا صارف جس کا تعلق ایشاء یا کسی دوسرے پس منظر سے ہو وہ پوری دنیا میں کہیں بھی مذیدار پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو کر پاکستانی ثقافت کا مزا اٹھا سکتا ہے۔

Global Retail Chains - National Foods

کثیر اقسام کھانے

نیشنل فوڈز کئی شعبوں میں مصنوعات کی ایک زبردست رینج پیش کرتا ہے جس میں ریسیپی مصالحے، مصالحہ جات، اچار، میٹھا، چٹنی اور ساس، چاول، اور فوری استعمال کے کھانے، اسنیکس اور بہت کچھ شامل ہے۔ یہ پھیلی ہوئی رینج صارفین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ ہر طرح کہ پاکستانی کھانے اپنی پوری شکل میں استعمال کریں۔ تیار کرنے میں آسان ریسیپی روزانہ مذیدار کھانوں کی تیاری کا آسان حل ہے۔ Multi Category Food Products - National Foods

آر اینڈ ڈی سپورٹ

نیشنل فوڈز سختی سے کوالٹی کنڑول اقدامات پہ عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کو یقینی بناتا ہے( تفصیل کے لئے ایوارڈ اور سرٹیفیکیشن سیکشن دیکھیں)۔ کمپنی خطہ سے متعلق کھانوں اور لیبل کے قوانین کی تحقیق میں بہت آگے ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام بازاروں میں مصنوعات اور پیکنگ قانون کے مطابق ہو

معیار میں بہتری کے اقدامات جیسے کہ الرجن کنٹرول پروگرام کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ کمپنی کو اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کاؤنسل آف امریکہ نے “حلال” کی سند دی ہے اور کمپنی صرف حلال اشیاء تمام بازاروں میں پیش کرتی ہے۔
Research & Development Support - National Foods

شراکتی تعلقات

نیشنل فوڈز اپنے ڈسٹری بیوٹرز، سپلائرز اور کاروباری پارٹنرز کی قدر کرتا ہے جو کہ ہمارے بین الاقوامی کاروبار کے اہم ترین حصے ہیں۔ کئی ممالک میں پھیلی ہوئی ڈسٹری بیوشن چین کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ سب کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔ اسی بناء پہ پوری دنیا میں کانفرنس اور ورکنگ سیشن منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ تمام کاروباری شراکت دار متحد ہوں اور اہم حکمت عملی اقدامات پہ بحث کریں۔

کمپنی بڑی تجارتی نمائشوں میں بھی حصہ لیتی ہے جیسا کہ گلف فوڈ، انوگا اور دوسری کسی خاص خطہ کی نمائشیں۔ ایسے پلیٹ فارم سے منیجمنٹ کو اپنے امکانی صارفین سے ملنے اور بین الاقوامی کاروبار کو مضبوط کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ .Partners Relationship - National Foods

ہمارے ڈسٹری بیوٹر بنیں

ہمارا ڈسٹری بیوٹر بننے کے لیے اپنی معلومات ہمیں بھیجیں۔
فارم پر کرنے کے لیے آپ نیچے دیے گئے بٹن کو دبائیں

ہمیں اپنائیں

© 2018 National Foods, All Rights Reserved.
Last updated on: January, 2018